آر یو اوکے؟ (کیا آپ ٹھیک ہیں؟)

بہت سے بچوں اور نوجوانوں کے لیے اس وقت زندگی ایک جدوجہد بن جاتی ہے جب ان کے ابو یا امی کسی شدید جسمانی اور/یا ذہنی بیماری میں مبتلا ہو جائیں۔ غیر یقینی صورتحال، پریشانیاں اور بھاری ذمہ داریاں کسی شخص کے بچپن یا جوانی پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں۔ یہ دباؤ برسوں تک جاری رہ سکتا ہے، اور ان کے اثرات کی گونج ہماری پوری زندگی پر محیط ہو سکتی ہے۔

خواہ ایک والد یا والدہ کی حیثیت سے آپ خود کو بے یار و مددگار محسوس کریں، لیکن جب آپ یا آپ کے شریک حیات کسی شدید جسمانی یا ذہنی بیماری میں مبتلا ہو جائیں تو ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو آپ اپنے بچوں کے لیے اسے آسان بنانے کے لیے کر سکتے ہیں۔

ErDuOkay.dk میں ہم یہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کے بچے کو مدد اور معاونت کی ضرورت ہوسکتی ہے یا نہیں۔ آپ کا بچہ یہ ٹیسٹ خود اکیلے بھی دے سکتا ہے اور آپ کے ساتھ مل کر بھی۔ آپ سائٹ پر ایسے دیگر نوجوانوں کے تجربات بھی پڑھ سکتے ہیں جن کے والدین بیمار ہیں۔

‘آر یو اوکے؟’ پروگرام  چلڈرن، ینگ پیوپل اینڈ گریف (ڈینش نیشنل سینٹر فار گریف کا ایک شعبہ)، اور ڈینش مینٹل ہیلتھ فنڈ کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ یہ دونوں ادارے بچوں اور نوجوانوں کو مفت مدد، معاونت اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

آج ہی ERDUOKAY.DK پر ٹیسٹ لیں

 

TEST DIG SELV: Er du okay?